لنڈی کوتل پولیس کے 107 اہلکار ڈیوٹی سے غیر حاضری پر معطل

معطل اہلکاروں کو برطرفی سے بچنے کیلیے 7 روز میں پیش ہونے کا حکم، عدم پیشی پر فارغ کردیا جائے گا،ڈی پی او

ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او)عمران خان نے لنڈی کوتل پولیس کے ڈیوٹی سے غیر حاضر 107 اہلکاروں کو معطل کر دیا ۔

ڈی پی او نے معطل اہلکاروں کو برطرفی سے بچنے کیلیے 7 روز میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے
کچرے سے فن پارے تخلیق کرنے والے نسیم یوسفزئی سوات کی پہچان بن گئے

پشاور میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کےلیے کمشنر کا انوکھا اقدام

لنڈی کوتل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او شاہ خالد آفریدی کا کہناہے کہ لنڈی کوتل تحصیل سے تعلق رکھنے والے  107پولیس اہلکاروں کو مسلسل غیرحاضری پر متعدد بار نوٹس جاری کیے گئے  تاہم مذکورہ پولیس اہلکار  ڈیوٹی پر حاضر نہ ہوسکے جس کی بنا پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے  107پولیس کے جوانوں کو معطل کرنے  کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ڈی پی او عمران نے سخت احکامات جاری کر تے ہوئےغیر حاضر پولیس اہلکاروں کو 7 دن کے اندر اندر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ڈی پی او کےاحکام پر پیش نہ ہونے کی صورت میں پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر