کے پی کے حکومت کے اخراجات میں کٹوتی کے احسن اقدامات
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اخراجات میں کٹوتی کےلیے تمام محکموں کو اضافی گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں۔
پشاور: سرکاری محکموں کے پی او ایل اخراجات میں 35 فیصد کٹوتی کے بعد خیبر پختون خوا حکومت کا ایک اور اقدام، گاڑیوں کی دیکھ بال و مرمت ، ٹی اے / ڈی اے اور دیگر سرکاری اخراجات میں کمی کے لئے اضافی گائیڈ لائنز منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کا کہنا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے سرکاری وسائل پر بوجھ بڑھ رہا ہے، اس بوجھ کو کم کرنے کے لئے پی او ایل اخراجات میں کٹوتی سمیت دیگر ایسے اقدامات ناگزیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں 5 شدت کا زلزلہ
پٹھانوں کی پہلی محبت نسوار کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوگیا
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلی محمود خان کی منظوری کے بعد تمام محکموں کے لئے اضافی گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے اضافی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کے لئے چیف سیکرٹری کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا۔


ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز،ڈی پی کے اجلاس کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق محکمانہ اجلاسوں میں متعلقہ ضلعی محکموں کے سربراہان ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق آپریشنل ڈیوٹیز، ایمبولینس سروس، فیلڈ انسپکشنز، کورٹ کیسز پر اضافی گائیڈ لائنز کا اطلاق نہیں ہوگا۔
اضافی گائیڈ لائنز صوبائی حکومت کی پہلے سے جاری کفایت شعاری پالیسی کے تحت جاری کئے گئے ہیں
صوبائی حکومت سرکاری اخراجات میں کمی کے لئے متعدد اقدامات کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان کا کہنا ہے صوبائی حکومت عوام کو ذیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے پر عزم ہے، صوبائی حکومت شروع دن ہی سے کفایت شعاری پالیسی پر گامزن ہے۔
محمود خان کا کہنا کوشش ہے کہ سرکاری وسائل کا بہترین استعمال یقینی ہو اور عوامی وسائل کا زیادہ سے زیادہ حصہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو، سرکاری محکموں کے پی او ایل اخراجات میں 35 فیصد کٹوتی خزانے کو ماہانہ ساڑھے بارہ کروڑ ، سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہو گی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام سرکاری محکمے اور خودمختار ادارے صوبائی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔









