شمالی وزیرستان  کی تحصیل میر علی میں فائرنگ، چار دوست جاں بحق

پولیس حکام کا کہنا ہے جاں بحق ہونے والے افراد یوتھ آف وزیرستان کے عہدیدار تھے جو ایک دوست کے ہاں سے دعوت کے بعد واپس جارہے تھے۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے چار افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق تحصیل میر علی کے گاؤں حیدر خیل میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد یوتھ آف وزیرستان کے عہدیدار تھے۔

پولیس حکام کے مطابق چاروں عہدیدرار وقار احمد داوڑ، سنید احمد داوڑ، عماد داوڑ اور اسداللہ کو دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

یہ بھ پڑھیے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں 5 شدت کا زلزلہ

سوات کے جنگلات کو نذر آتش کرنے والے ملزمان پکڑے گئے

اطلاعات کے مطابق چاروں دوست ایک دوست کے ہاں کھانا کھانے کے بعد واپس جارہے تھے، مقتولین وٹز گاڑی میں سوار تھے جب انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔

تحصیل میر علی پولیس کا کہنا ہے چاروں مقتولین کی لاشوں کو میر علی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

متعلقہ تحاریر