پشاور کی 62 سالہ سوغات یادگاری قلفہ ذائقے میں اپنی مثال آپ

62 سال قبل شروع ہونے والی ایک پلیٹ قلفی کی قیمت 4 آنے (پیسے)  تھی جو اب 100 روپے فی پلیٹ تک پہنچ گئی ہے۔

پشاور کی 62 سالہ سوغات یادگاری قلفہ ذائقے میں اپنی مثال آپ ( چار پیسے پلیٹ سے شروع ہونے والا 62 سالہ پشاوری یادگاری قلفہ) پہلے روز کی طرح آج بھی لوگوں کی پسندیدہ ڈس ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور کے چوک یادگار میں 62 سالہ پرانا یادگاری قلفہ دوکان جیسے خیبر پختون خوا سمیت پاکستان کے دوسرے شہروں میں بھی مقبولیت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور کی خلیفہ نان خطائی ذائقے اور لذت میں اپنی پہچان آپ

انسان دوستی میں کراچی شہر کا کوئی ثانی نہیں ہے، شنیرا اکرم

پشاور چوک یادگار کے نام سے  منصوب یادگاری قلفہ چوک یادگار کے ساتھ ہی ایک چھوٹی سے دوکان ہے جو 1962  میں مرحوم حاجی زار گل نے بنائی  تھی.

مرحوم زرگل کے نواسے کے مطابق اس وقت ایک پلیٹ قلفی کی قیمت 4 انے (پیسے)  تھی جو اب 100 روپے فی پلیٹ تک پہنچ گئی ہے۔

دوکان کے مالک نے نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خالص اجزاء اور زائقہ کے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس مقام تک پہنچ چکے ہیں کہ روزانہ کی حساب سے بے شمار گاہگ آتے ہیں جو کبھی کبار جگہ بھی کم پڑ جاتی ہے.  انکا مزید کہنا تھا کہ ہم اس میں خالص بھیڑ اور گائے کا دودھ استعال کرتے ہیں۔

موقع پر موجود حاجی حاکم نامی ضلع مہمند کے شہری نے بتایا کہ آج پورے 40 سال بعد میں اس قلفہ دوکان پہ آیا اور یقیناً وہی مزے اور زائقہ ہے جو سالوں پہلے تھا۔

متعلقہ تحاریر