ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو طلب کرلیا
نوٹس کے مطابق ای سی پی کے فیصلے کے مطابق ان کا دو بینک اکاؤنٹس کھولنے اور چلانے میں کردار رہا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے پشاور کے انکوائری افسر نے پی ٹی آئی رہنما کو 11 اگست کو ایجنسی کے خیبر پختون خوا دفتر میں ذاتی طور پر پیش ہونے کو کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وزیر اطلاعات صحافی انس ملک کی بازیابی کی اطلاع سے لاعلم رہیں
تاحیات نااہلی کے خاتمے کے لیے قانون لا رہے ہیں، اسحاق ڈار
سابق اسپیکر کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فنڈنگ کیس پر ای سی پی کے فیصلے کے مطابق ان کا دو بینک اکاؤنٹس کھولنے اور چلانے میں کردار رہا ہے۔