خیبر پختون خوا حکومت کا پی ڈی ایم کیخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

مقدمات ماضی میں فوج ، عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز بیانات کی بناء پر درج کئے جارہے ہیں۔

خیبر پختون خوا حکومت نے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) قیادت کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے.

وزیراعلیٰ محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مقدمات کریمینل پروسیسر کوڈ کے سیکشن 196 کے تحت درج کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فواد چوہدری پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں اور وزرا پر برس پڑے

ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو طلب کرلیا

بیرسٹر محمد علی سیف کے مطابق مقدمات درج کرنے لئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان منیر احمد کو سیکشن 196 کے تحت اختیارات تفویض کئے گئے ہیں.

مقدمات پاکستان پینل کوڈ کے سیکشنز 153A 108A اور 505 کے تحت درج کئے جائیں گے.

معاون خصوصی کو کہنا تھا کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سابقہ وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف علی امین گنڈا پور کی شکایت پر درج کریں گا.

مقدمات ماضی میں فوج ، عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز بیانات کی بناء پر درج کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر