مردان میں امام مسجد کو عمران خان کو قادیانی ایجنٹ کہنا مہنگا پڑگیا

نمازی احتجاجاً کھڑ ہوگئے، امام کو مسجد میں سیاست کرنے سے روک دیا، نوازشریف کہتا ہے قادیانی ہمارے بھائی ہیں، فضل الرحمان اسکے ساتھ اقتدار میں ہیں تو قادیانی ان سب کے دوست ہوئے، عمران خان کیسے قادیانی ایجنٹ ہے؟ نمازی کا سوال

مردان  کی مسجد کے پیش امام کو پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو خطبے کے دوران قادیانی کا ایجنٹ  کہنا مہنگا پڑگیا۔

نمازیوں نے امام مسجد کیخلاف احتجاج  کرتے ہوئے انہیں مسجد میں سیاست کرنے سے روک دیا۔واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والے1800 افراد سے وصولی کا حکم

پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی محمد فہیم نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی وڈیو میں مردان کی ایک مسجد کے امام پشتو زبان میں خطبہ دے رہے ہیں۔ اس دوران عمران خان کوقادیانیوں کا ایجنٹ کہنے پر ایک نماز احتجاجاً اٹھ کھڑا ہوااور امام مسجد کو مسجد میں سیاست پر بات کرنے سے روک دیا۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ این اے 22 مردان جہاں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے وہاں پر ایک مسجد میں امام مسجد کی جانب سے عمران خان کو قادیانی ایجنٹ کہنے پر عوام امام مسجد کیخلاف اٹھ کھڑی ہوئی ، عوام نے کہہ دیا بس بہت ہوگیا اب اور نہیں۔

وڈیو میں امام مسجد اور مقتدی پشتو زبان میں بحث و تکرار کررہے ہیں۔ایک صارف نے پشتو زبان میں کی گئی گفتگو کا لب لباب پیش کرتے ہوئے بتایا کہ  احتجاج کرنے والے نماز ی کا کہنا ہے کہ  نواز شریف کہتا ہے کہ قادیانی ہمارے بھائی ہیں اور اب فضل الرحمٰن سمیت سب اسکے ساتھ اقتدار میں ہیں تو قادیانی ان سب کے دوست ہوئے، عمران خان کیسے قادیانی ایجنٹ ہے؟ دلیل سے بات کرو اور مسجد میں سیاسی بات نہ کرو۔

نمازی نے امام مسجد اور موذن کو دلیل سے قائل کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے زور زبردستی کرتے ہوئے نمازی کو چپ کرانے کی کوشش کی جس پر دیگر نمازی بھی احتجاج کھڑے ہوگئے اور امام سے مسجد میں سیاسی گفتگو نہ کرنے کامطالبہ کردیا۔

متعلقہ تحاریر