چوٹے بچے کا بڑا کارنامہ، عمرہ کیلئے جمع پونجی سیلاب زدگان کیمپ میں جمع کرادی

احمد مصطفیٰ نے سعودی ایمبیسی سے ملنے والے 1 لاکھ روپے کی نقد رقم بھی زیر تعمیر مسجد میں دے دیئے۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ احمد مصطفی نے سخاوت کی عمدہ مثال پیش کرتے ہوئے عمرہ کیلئے تمام جمع پونجی سیلاب زدگان کیلئے لگائے گئے کیمپ میں جمع کرادی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سعودی ایمبیسی نے انکے سارے خاندان کیلئے عمرہ سپانسر کر دیئے.

حالیہ سیلاب نے پاکستان میں بڑی تباہی مچا رکھی ہے.  جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آتا ہے تو پاکستانی قوم ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ کھڑ ے نظر آتے ہیں.   سیلاب زدگان کے ساتھ مختلف کمیونیٹیز اور خیراتی اداروں کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہیں مختلف علاقوں میں اب بھی امدادی کیمپس لگے ہیں.

یہ بھی پڑھیے

مردان میں امام مسجد کو عمران خان کو قادیانی ایجنٹ کہنا مہنگا پڑگیا

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والے1800 افراد سے وصولی کا حکم

گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک ننھا بچا اپنے ہاتھ میں خزانہ لیں سیلاب ذدگان کیلئے لگائے گئے کیمپ آتا ہے جہاں پہ وہ کیمپ منتظمین کو اپنا عمرہ کیلئے جمع پونجی حوالہ کرتا ہے.  کیمپ میں موجود شرکاء ننھے بچے کی ایثار دیکھتے ہوئے آبدیدہ ہو جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو کافی پزیرائی ملی جو بعد ازاں سعودی ایمبیسی تک پہنچ گئی.

سعودی حکام کی جانب سے بچے کو پاکستان میں موجود سعودی ایمبیسی کی جانب خاص دعوت دی گئی ، جہاں پر ان کی شاندار ضیافت کی گئی اور ایک لاکھ روپے نقد بھی دیئے گئے۔ بچے نے ایک لاکھ کا نقد انعامی روپے لیکر محلے کی زیر تعمیر مسجد میں بطور صدقہ دے دیا.

احمد مصطفی کے والد ڈاکٹر حکیم ذادہ جو پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہے نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماشاءاللہ انکو اپنے بیٹے پہ بہت فخر ہے کہ انہوں عمرہ کی ساری جمع پونجی سیلاب زدگان کیلئے پیش کر دی۔

ڈاکٹر حکیم ذادہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو ہمیشہ دینی قصے سناتے ہیں جن سے وہ بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر حکیم ذادہ نے نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ابتدا میں سیلاب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر ہوئی تو انکے چھوٹے بچے احمد مصطفی نے انکے ساتھ وہ ویڈیوز دیکھی تو بعد انکو ” غزوہ تبوک ” کو واقعہ سنایا جس میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سخاوت کی عمدہ مثال پیش کر دیا تھا جہاں انہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھر کا سارا سامان پیش کردیا تھا. ننھا بچہ احمد مصطفی  اس واقعہ سے کافی متاثر ہو کر اپنے عمرہ کیلئے سارا جمع پونچی سیلاب متاثرین کیلئے وقف کردی.

متعلقہ تحاریر