پشاور میں اغوا کے بعد لڑکی قتل، لاش جلانے کا انکشاف

یاد رہے اس طرح واقعہ بڈھ بیر 2021 کو بھی ہوا تھا جہاں مدرسے سے ایک 8 سالہ لڑکی گھر جارہی تھی جس کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

پشاور کوہاٹ روڈ بڈھ بیر ایک دفعہ پھر لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد قتل اور بعد ازاں لاش جلانے کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

بڈھ بیر علاقہ دواگون خیل کے علاقہ میں دو دن پہلے اسرار نامی شخص کی بیٹی مبینہ طورپر گھر سے اغوا ہوئی تھی۔ گھر سے لاپتہ لڑکی کی مسخ شدہ لاش آج بڈھ بیر خوڑ میں واقعہ قبرستان سے ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد میں جنگل کا راج ،پاکستانی لڑکیاں غیرملکیوں کی ہوس کانشانہ بننے لگیں

کراچی سے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد پھیلانے میں ملوث ملزم گرفتار

مقامی ذرائع کے مطابق قبرستان میں لاش دیکھنے کے بعد علاقائی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دے دی جس پر پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کو تشدد کے بعد گلے پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے۔

بڈھ بیر سپین جماعت کے مقامی رہائشیوں نے واقعے کے بعد احتجاج کرتے ہوئے انڈس ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

مظاہرین نے لاش کو کوہاٹ روڈ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ جب تک پولیس قاتلوں کو گرفتار نہیں کرتے تب تک روڈ بند رہے گا۔ احتجاج کے باعث انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں.

یاد رہے اس طرح واقعہ بڈھ بیر 2021 کو بھی ہوا تھا جہاں مدرسے سے ایک 8 سالہ لڑکی گھر جارہی تھی جس کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا اور پھر لاش کو جلانے کے بعد قبرستان میں پھینکا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر