پی ایس پی افسرعائشہ گل خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی خاتون اے آئی جی تعینات
پولیس سروسز آف پاکستان کی افسر عائشہ گل صوبے کی پہلی خاتون اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) بن گئیں ہیں، انہوں نے کہا کہ بطور اے آئی جی صنفی مساوات، وہ خواتین، خواجہ سراؤں اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کریں گی
ملک کے شمالی مغربی صوبے خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار پولیس سروسز آف پاکستان کی خاتون پولیس افسر عائشہ گل کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) تعینات کردیا گیا ہے۔
صوابی سے تعلق رکھنے والی عائشہ گل جو پہلے دارالحکومت اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے میں خدمات انجام دے رہی تھیں اب اے آئی جی کے پی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گیں۔
یہ بھی پڑھیے
خیبر پختونخوا کی خاتون پولیس افسر اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل
پولیس سروسز آف پاکستان کے اعزاز یافتہ افسرعائشہ گل یہ اعزاز حاصل کرنے والی صوبائی پولیس فورس میں پہلی خاتون بن گئیں۔ انہیں جنوری میں پولیس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی ۔
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پی ایس پی خاتون پولیس افسر کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کے پی پولیس کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔
پی ایس پی افسر عائشہ گل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بطور اے آئی جی صنفی مساوات، وہ خواتین، خواجہ سراؤں اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کریں گی۔
یاد رہے کہ جنوری میں عائشہ گل جو اس وقت اسلام آباد ٹریفک پولیس میں خدمات انجام دے رہی تھیں، کو ان کی کارکردگی پر اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ انہیں پولیس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر بھی ترقی دی گئی۔