سوات میں دہشتگردوں کی اسکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق دو بچے زخمی
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دی ہے۔
سوات میں دہشتگردی کے واقعات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ، آج صبح نامعلوم دہشتگردوں نے مقامی اسکول کی وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وین ڈرائیور جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع سوات کے علاقہ گلی باغ میں پیش آیا ، جہاں پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مقامی اسکول کے سوزوکی وین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
مناواں میں 10 سالہ بچی کا قتل ، چشم کشا حقائق نیوز 360 پر
کوئی ملک یا جماعت پاکستان کو غیرمستحکم نہیں کرسکتی، آرمی چیف کا انتباہ
ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں سوزوکی وین ڈرائیور مسمی حسین احمد والد عنایت الرحمن ساکن گلی باغ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔
ضلع سوات کے مقامی صحافی انور شاہ کے مطابق حسین احمد مقامی اسکول کا ڈرائیور تھا جو بچوں کو اسکول لانے اور لیجانے کے لیے سوزوکی چلا رہا تھا جہاں پر راستہ میں پہلے سے موجود موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔
ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے ہیلمٹ اور جیکٹس پہنچ رکھی تھیں۔
زرائع کے مطابق زخمیوں اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
فائرنگ میں سکول کے دو بچے بھی زخمی ہوگئے ہیں جن کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا ہے.
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دی ہے۔









