کے پی اسمبلی کی اپوزیشن کا سیلاب زدگان کی امداد سے انکار

خیبر پختون خوا اسمبلی کے 51 اپوزیشن اراکین نے تنخواہوں میں کٹوی واپس کرنے کی درخواست کردی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں 51 اپوزیشن اراکین نے سیلاب زدگان کی امداد سے انکار کرتے ہوئے تنخواہوں سے کٹوتی واپس کرنے کی درخواست کردی ہے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اپوزیشن پارٹیوں کے 51 صوبائی اراکین نے تنخواہوں سے کٹوتی واپس کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مکمل اختیارات نہ ملے تو دوسرے دن وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دوں گا، عمران خان

پرویز الہیٰ لیگی قائد نوازشریف کے بارے میں 22 سال سے کیا بات جانتے ہیں؟

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندوں کا اپنے ہی عوام کی امداد سے انکار افسوناک ہے۔

KP Assembly Opposition Petition

انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی قومی مسئلہ ہے، اور اگر قدرتی آفت پر سیاست ہی کرنی تھی تو تمام امدادی کارروائیاں ان کے ہاتھوں میں دے دیتے ہیں۔

KP Assembly Opposition Petition

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم پہلے سے کہتے آ رہے ہیں کہ یہ لوگ عوامی نمائندے نہیں ہیں، عوامی فلاح ان کا مقصد نہیں، ان کا مقصد قومی خزانے کو لوٹنا ہے۔

KP Assembly Opposition Petition

وزیر اعلیٰ محمود خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی وفاقی حکومت نے صوبے اور ضم اضلاع کے فنڈز بھی ادا نہیں کیے. عوام انہیں دیکھ رہی ہے ، شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

KP Assembly Opposition Petition

انہوں نے کہا ہے کہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے امدادی کارروائیوں میں اپنا کردار ادا کیا۔ تعصب سے بھرے اپوزیشن جماعتیں اخلاقی جواز کھو بیٹھی ہیں۔

متعلقہ تحاریر