وزیراعلیٰ محمود خان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے بچے کیلئے مسیحا بن گئے

سات سالہ وہاج کا کہنا ہے میں پہلے 50 روپے روزانہ کی حساب سے ویلڈنگ کی دوکان میں شاگردی کرتا تھا اب وزیراعلیٰ نے میرے دیہاڑی دار والد کو سرکاری نوکری دے دی جس پر میں وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں.

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے بچے پر وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا مہربان ہو گئے ، بچے کے باپ کو سرکاری نوکری اور محلے میں بڑا سولر سسٹم لگانے کا اعلان کردیا۔

50 روپے روزانہ کی حساب سے ویلڈنگ کی دوکان پر سخت شاگردی کرنے والے بچے پر وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا مہربان ہو گئے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کا مہمان خصوصی بنا کے بچے کو والد کو سرکاری نوکری جبکہ انکے محلے میں سولر سسٹم لگانے کا بھی اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف کی اپیل کا خیرمقدم

اسکول وین ڈرائیور کا قتل دہشتگردی نہیں آپسی دشمنی کا شاخسانہ تھا، آئی جی خیبرپختونخوا

گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر 40 سیکنڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک چھوٹا سا سات سالہ بچہ ویلڈنگ کی دوکان پر 50 روپے روزانہ کی حساب سے سخت شاگردی کا کام کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویلڈنگ کی چنگاریوں سے بچے کی آنکھیں شدید متاثر ہیں اور وہ ضائع ہونے کے قریب ہیں۔

ضلع خیبر کی تحصیل جمرود سے تعلق رکھنے والے صحافی جی ٹی وی کے نمائندے عبدالوکیل کی فیسبک آئی ڈی سے ویڈیو وائرل ہوتی ہے جس پر متعدد سوشل ورکرز مخیر حضرات صحافی عبدالوکیل سے رابطہ کرتے ہیں اور انکی کی کچھ مالی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ بچے کو سکول میں بھی داخل کروا دیتے ہیں۔

نیوز 360 سے منسلک صحافی احتشام خان اور ضلعی انتظامیہ نے بچے کی درد بھری ویڈیو وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا تک پہنچائی گئی جس پر وزیراعلیٰ محمود خان نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے صحافی عبدالوکیل اور صحافی احتشام خان کو وزیراعلیٰ ہاؤس مہمان خصوصی کے طورپر دعوت دی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس آمد پر جہاں بچے کو تحائف سے نوازا گیا اور وہیں بچے کے والد کو ڈسٹرکٹ یوتھ افیئر میں سرکاری نوکری دے دی گئی۔ اس موقع پر محمود خان نے بچے کے محلے میں میگا سولر ٹیوب ویل سسٹم لگانے کا بھی اعلان کیا۔

سات سالہ وہاج نے نیوز 360 کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں پہلے 50 روپے روزانہ کی حساب سے ویلڈنگ کی دوکان میں شاگردی کرتا تھا اب وزیراعلیٰ نے میرے دیہاڑی دار والد کو سرکاری نوکری دے دی جس پر میں  وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں.

وھاج کے والد نے نیوز 360 کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں گردوں کا مریض ہوں اور بہت مشکل سے دیہاڑی کرکے روزانہ کا 500 سو روپے کما لیتا تھا جن پر بہت مشکل سے گزارا ہوا کرتا تھا.  انہوں نے کہا کہ اب وزیراعلیٰ محمود خان نے انہیں سرکاری نوکری دی ہے جس پر وہ وزیراعلیٰ صاحب کے انتہائی مشکور ہے۔

متعلقہ تحاریر