خیبرپختونخوا کے وزراء، مشیروں اور اراکین اسمبلی کی لانگ مارچ میں شرکت لازمی قرار
پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختون خوا کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو بڑی تعداد میں کارکنان کے ہمراہ لانگ مارچ میں پہنچنے کی ہدایت جاری کردیں گئیں، ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات بھی برداشت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، پارٹی ہدایت کو نظرانداز کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے
پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کے وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی اور پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی کو لانگ مارچ میں لازمی شرکت کے ہدایات جاری کردیں ہیں ۔غیر حاضر ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کے وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی اور پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی کو لانگ مارچ میں لازمی شرکت کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر حاضر اراکین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیے
فیصل واوڈا کی خونی لانگ مارچ کی پیشگوئی اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی حکمت عملی
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے تمام اراکین اسمبلی، وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کوکہا گیا ہے کہ لانگ مارچ میں کارکنوں کی بڑی تعداد کے ساتھ شریک ہوں ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے قافلوں کو 4 نومبر کو روانگی کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ مرکزی قافلہ لاہور سے 7 دن میں اسلام آباد پہنچے گا۔ پشاور سے قافلے موٹر وے کے ذریعہ اسلام آباد کا رخ کرینگے۔
ذرائع کے مطابق لانگ مارچ میں شریک افراد کی فہرست کے مطابق حاضریاں لگائیں جائیں گی۔ پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات پر اٹھانے کی ہدایت جاری کی گئیں ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے ایک وڈیو بیان میں لانگ مارچ کے حوالے سے بتایا کہ تیاریاں جاری ہیں ۔ صوبے سے لاکھوں افراد عمران خان کے ساتھ سڑکوں پر ہونگے ۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ ابھی سے پیناڈول کھا کربھاگنے کی تیاری کریں۔ رانا ثناء اللہ کو میرا مشورہ ہے کہ اپنے لیے ایک ہیلی کاپٹر کا بندوبست کرکے رکھیں ہمارے کارکن اسلام آباد آئیں تو آپ کو بھاگنے میں آسانی ہوگی۔
خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کے سامنے کنٹینرز کی دیواریں ریت کی دیوریں ثابت ہونگیں جنہیں ہمارے کارکن ریزہ ریزہ کر دیں گے ۔