کے پی میں آزادی مارچ کیلئے تیاریاں مکمل، وزراء اور ارکان اسمبلی سے چندہ طلب

پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کی انتظامیہ نے لانگ مارچ کے اخراجات کے لیے فنڈز ریزنگ شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں کارکنان اور قائدین سے چندہ طلب کیا جارہا ہے۔

خیبر پختون خوا میں حقیقی آزادی مارچ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئی ، انتظامیہ نے مالی مشکلات سے بچنے کیلئے وزراء اور ارکان اسمبلی سے 5 سے 6 لاکھ چندہ طلب کر لیا ہے۔

خیبر پختون خوا میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی کال پر حقیقی آزادی مارچ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں شہر شہر اور مختلف ضلعوں میں کارکنان کی لہو کو گرمانے کے لیے جلسے جلوس ہو رہے۔

پاکستان تحریک انصاف زرائع کے مطابق مقامی سطح پر قائم کمیٹیوں نے مالی مشکالت سے بچنے کے لیے فنڈز قائم کردیے ہیں ۔ کمیٹیوں کی جانب سے تمام کارکنان اور قائدین سے چندے کی اپیلیں کی جارہی ہیں۔ ورکرز اور قائدین کی جانب سے فنڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جارہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف زرائع کے مطابق مالاکنڈ ، پشاور ، ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ورکرز سے زیادہ سے زیادہ فنڈز جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہر ڈویژن سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے کھانے پینے ، ٹرانسپورٹ اور دوسرے انتظامات کے لئے 15 لاکھ سے 20 لاکھ روپے فنڈ کا اندازہ لگایا گیا ہے اور اس کے لئے باقاعدہ فنڈنگ ریزنگ کی جاری رہی ہے.

خیبر پختون خوا سے قافلوں کی قیادت اور دوسرے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

پشاور سے روانہ ہونے والے قافلوں کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش اور صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کریں گے۔

مالاکنڈ ڈویژن سے روانہ ہونے والے قافلوں کی قیادت وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کرینگے.

پاکستان تحریک انصاف زرائع کے مطابق ہزارہ ڈویژن سے  جانے والے قافلوں کی قیادت قائم مقام گورنر مشتاق غنی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے.

پشاور ریجن سے قافلوں کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کرینگے۔

صوبائی وزیر تعلیم کامران بنگش کے مطابق صوبہ خیبر پختون خوا کی سطح پر تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اور دو لاکھ سے ذیادہ ورکرز راولپنڈی لیں کر جائیں گے اس لئے صرف عمران خان کی کال کا انتظار ہے۔

کامران بنگش کے مطابق انہوں نے اپنی دو ماہ کی تنخواہ بھی آزادی مارچ کیلئے وقف کر دی ہے ان کے مطابق وہ 5 لاکھ روپے ورکرز کی انتظامات کیلئے دیں گے۔

متعلقہ تحاریر