وزیرستان میں پاک فوج اور دہشتگردوں میں جھڑپ، دہشتگرد کمانڈر ہلاک، حوالدار شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن، شدید فائرنگ کا تبادلہ، ماراگیا دہشت گرد کمانڈر فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ واقعےمیں ایک حوالدار نے جام شہادت بھی نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا کے علاقے میں  خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور پاک فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ  ہوا جس میں پک فوج کے جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوے  دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تلاش کیا۔

یہ بھی پڑھیے

لکی مروت میں پولیس گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 اہلکار جاں بحق

کالعدم ٹی ٹی پی نے ارکان پارلیمنٹ اور تاجروں سے بھتہ وصولی شروع کردی

آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے دوران ایک  دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہو گیا ۔ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار پاروش (عمر 35 سال، رہائشی کوہاٹ)  بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

متعلقہ تحاریر