لوئر اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 9 مزدور جاں بحق

کان کن کوئلہ نکالنے میں مصروف تھے کہ   کان میں گیس بھرنے سے اچانک دھماکاہوگیا،4 مزدور زخمی، لاشوں اور زخمیوں کو نکال لیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر اورکزئی کے علاقے ڈولی میں کوئلے کی  کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوگیا ۔حادثے میں9 مزدور جاں بحق  اور 4 زخمی ہوگئے ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقہ ڈولی میں کوئلے کے کان میں کان کن کوئلہ نکالنے میں مصروف تھے کہ  کان میں گیس بھرنے سے اچانک دھماکاہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیرستان میں پاک فوج اور دہشتگردوں میں جھڑپ، دہشتگرد کمانڈر ہلاک، حوالدار شہید

کالعدم ٹی ٹی پی نے ارکان پارلیمنٹ اور تاجروں سے بھتہ وصولی شروع کردی

 دھماکے کے بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور انتظامیہ فوری طور پر  جائے وقوعہ پر  پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئلے کی کان سے ٹھیکیدار شعیب حسن سمیت9 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 4 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے لئے قریبی کلایہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت کان میں 13 کان کن   موجود تھے ، جاں بحق اور زخمی   مزدوروں کا تعلق اورکزئی اور سوات  سے ہے۔

متعلقہ تحاریر