سوات پولیس اور پاک آرمی کے جوانوں کا تحصیل مٹہ میں اسکیننگ آپریشن

ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا ہے کہ سوات میں مکمل امن بحال کردیا گیا ہے سیاح بغیر کسی خوف اور جھجک کے تشریف لائیں ان مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

سوات پولیس اور پاک آرمی 6 بریگیڈ کی جانب سے تحصیل مٹہ کے علاقہ مرادے میں اسکیننگ آپریشن کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں اسکیننگ آپریشن کی قیادت کی۔

آپریشن میں ایس پی اسپیشل برانچ پیر زر بادشاہ ، ڈی ایس پی مٹہ غنی رحمان سمیت سوات پولیس کے افسران ، جوانوں اور پاک آرمی 6 بریگیڈ کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے

بیٹی اور بیوی کے ساتھ رہنے کے خواہشمند امریکی شہری نے پاکستانی شہریت کیلئے درخواست دے دی

خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پر مفت علاج معالجے کی سہولیات معطل کردی

سیاحوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او سوات کا کہنا تھا کہ سوات میں مکمل امن بحال کردیا گیا ہے۔ سیاح بغیر کسی جھجک سوات تشریف لائیں اور ضلع سوات کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوات پولیس کے جوانوں کی بڑی تعداد سوات کے سیاحتی علاقوں میں تعینات کی گئی ہے، تاکہ یہاں آنے والے سیاحو‍ں کو ہر ممکن سہولت فوری مہیا کی جاسکے۔

متعلقہ تحاریر