امیرمقام کا عمران خان کے خلاف آرٹیکل 62/63 کے تحت مقدمات چلانے کا مطالبہ

وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر برائے سیاسی امور انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ برطانیہ کے ایک بڑے اخبار نے کرپشن کی جعلی خبرپرشہباز شریف سے معافی مانگی ہے جس پر آج ہم پشاور میں یوم تشکر منارہے ہیں جبکہ اتوار کو مردان میں یوم تشکر کی تقریب رکھی گئی ہے، انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کر بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا

وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر برائے سیاسی اور عوامی امور انجنیئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ بول بول کر قوم اور نوجوانوں کو گمراہ کیا جبکہ کل برطانیہ کے ایک بڑے اخبار نے کرپشن کی جعلی خبر پر شہباز شریف سے معافی مانگی ہے ۔

وزیراعظم  شہباز شریف کے مشیر انجنیئر امیرمقام  سے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے ایک بڑے اخبار نے کرپشن کی جعلی خبر پر شہباز شریف سے معافی مانگی ہے جس پر آج ہم پشاور میں یوم تشکر منارہے ہیں جبکہ یوم تشکر کی دوسری تقریب کل مردان میں ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیے

خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پر مفت علاج معالجے کی سہولیات معطل کردی

پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما امیر مقام کا کہناتھا کہ جس نے شہباز شریف پر الزام لگایا وہ خود سب سے بڑا چورنکلا ہے۔ شہبازشریف کے خلاف برطانیہ میں بھی تحقیقات ہوئے لیکن کسی کو کچھ نہیں ملا۔  آج سب کو پتہ چل گیا کہ چور اور جھوٹا کون ہے۔

لیگی رہنما امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بول بول کر قوم اورنوجوانوں کو گمراہ کیا۔عمران خان گھڑی بیج کر پوری قوم کو بدنام کیاعمران خان اگر چور نہیں ہے تو جو الزامات ان پر لگے ہیں وہ ان کے جواب دے۔ خیبرپختونخوا میں بی آر ٹی اور بلین ٹری سونامی کو دیکھ لیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر امیرمقام  کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا ہم اسمبلی کو تحلیل کریں تو بتایا جائے اب تک انہوں نے کونسی اسمبلی تحلیل کی ہے ؟۔ عمران خان صرف جھوٹ بول سکتے ہیں ۔

وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر برائے سیاسی اور عوامی امور انجنیئرامیرمقام نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر  آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت مقدمات چلانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر چوری کے الزامات ثابت ہوچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر