پشاور سے دہشتگردی کیلئے اسلحہ و بارود کی کھیپ کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی
پشاور میں حیات آباد پولیس نے دوران تلاشی اسلحے کی بڑی کھیپ کی اندرون ملک اسمگلنگ ناکام بناکر نوشہرہ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرکے11کلاشنکوف، 22 عدد پستول اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بر آمد کرلیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد کی منتقلی ناکام بناکر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔
صوبائی دارالحکومت پشاورکے علاقے کینٹ ڈویژن کے حیات آباد سرکل پولیس نے اسلحے کی اسمگلنگ ناکام بناکردو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارودی مواد بر آمد ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پشاور: سیاسی دباؤ پر ایس ایچ او کی معطلی، سی سی ٹی وی فوٹیج نے جھوٹ کا پول کھول دیا
صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردی اور مختلف جرائم کی غرض سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد کی منتقلی ناکام بنادی ہے ۔
حیات آباد پولیس نے کارروائی کے دوران اسلحہ اور بارودی مواد کی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان محمد ذہین اور محمد احمد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور اور نوشہرہ سے ہے ۔
پشاور پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان اسلحہ ضلع خیبر کی جانب سے براستہ پشاور اور بعدازاں ملک کے دوسرے شہروں کو اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حیات آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے ہوئےانہیں حراست میں لے لیاجبکہ اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔
اعلیٰ پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 11عدد کلاشنکوف، 22 عدد پستول اور 3 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس برآمد کئے گئے ہیں جبکہ ملزمان کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے ۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ برآمد شدہ اسلحہ و بارودی مواد ممکنہ طور پر دہشتگردی اور جرائم میں استعمال ہونے کا حدشہ تھا۔
پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق پشاور میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے شہر کے تمام تر داخلے اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے آنے جانے والوں کی تلاشی لی جارہی ہے ۔









