خیبرپختونخوا حکومت اور گورنر میں ٹھن گئی، غلام علی نے بڑی دھمکی دے ڈالی
گورنر خیبر پختون خواہ نے حکومتی ہیلی کاپٹر کو گورنر ہاؤس میں لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، غلام علی نے کہاکہ متعدد بار طلب کرنے کے باوجود سرکاری ہیلی کاپٹر فراہم نہیں کیا گیا جبکہ لینڈنگ کے لیے ہمارا ہاؤس یاد آتا ہے مگر اب انہیں لینڈنگ کی اجازت نہیں دیں گے

خیبرپختونخوا حکومت اور گورنر غلام علی کے درمیان اختلافات میں مزید شدت آگئی ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے حکومتی ہیلی کاپٹر کے گورنر ہاؤس میں لینڈنگ پر پابندی عائد کردی ہے ۔
گورنر خیبر پختون خواہ غلام علی اور صوبائی حکومت میں اختیارات کے معاملے پر اختلافات مزید شدید ہوگئے۔ گورنر نے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کو گورنر ہاؤس میں لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ۔
یہ بھی پڑھیے
گورنر خیبر پختونخوا کو سرکاری ہیلی کاپٹر نہ دینے کا معاملہ، کشیدگی برقرار
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختون خواہ نے وزیراعلیٰ محمود خان اور صوبائی حکام کے رویے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ میرے ہاؤس میں لینڈ نگ کرتے ہیں مگر مبارکباد دینے نہیں آسکتے ہیں۔
گورنر خیبر پختون غلام علی نے کہا کہ ڈیرا اسماعیل خان کے دورے کے لیے تین بار صوبائی حکومت سے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی گئی مگر حکومت نے ہمیشہ بہانے بازی کرتے ہوئے بناکر انکار کیا ۔
گورنر سے شکوہ کیا ہے کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کی فراہم نہ کرنے پر مختلف بہانے بازیاں کیں گئیں۔ کبھی کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر کے پائلٹس چھٹیوں پر ہیں تو کبھی کچھ بہانہ بناکر ہیلی کاپٹر فراہم نہیں کیا گیا ۔
گورنرخیبرپختون غلام علی نے کہا کہ صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر ہمیشہ گونر ہاؤس میں لینڈنگ کرتا ہے جسے کبھی نہیں روکا گیا تاہم اب سرکاری ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس کے ہیلی پیڈ پر لینڈ نہیں کرے گا ۔
انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہیلی کاپٹر سرکاری ہے تو پھر بطور گورنر مجھے کیوں نہیں دسیتا ب ہے ؟۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کا بل دوبارہ میرے پاس آیا تو مسترد کرکے واپس بھیج دونگا۔
گورنر خیبرپختون غلام علی نے قانون کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹر مشیروں،معاونین خصوصی اور وزراء کو فراہم کیا جائے گا۔ اب گورنر ہاؤس میں سرکاری ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ پر پابندی ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیے
خیبر پختون خوا میں گورنر راج کی بازگشت، اسمبلی تحلیل کا امکان ختم
یاد رہے کہ خیبر پختون اسمبلی میں سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل کی شق وار منظوری دی گئی ہے ۔بل اپوزیشن ارکان کی تجویز کردہ ترامیم کو مسترد کرنے کے بعد ایوان سے منظور کیا گیا ہے۔
صوبائی اسمبلی سے پاس بل میں میں 2008 سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی حیثیت دی گئی۔ بل کے تحت 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال غیر قانونی تصور نہیں ہوگا۔









