میٹھی غذا گڑ ، بیشمار فائدوں کے ساتھ چینی کا بہترین متبادل
گڑ گانیوں کے کاریگروں کا کہنا ہے کہ دیسی اور روایتی طریقے سے تیار ہونے والا گڑ مضر صحت کیمیکل اور رنگوں سے پاک ہوتا ہے۔
اکتوبر کا مہینہ ہوتے ہی گنے کی فصل کی تیاری کے ساتھ گڑ گانیاں روایتی طریقے پر گڑ تیاری کیلئے لگ جاتی ہے گڑ ایک میٹھی عذا ہے جو صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہے.
گڑ گانیاں جس کو مقامی زبان میں گڑ بنانے کے کارخانے بھی کہتے ہیں جہاں پر روایتی طریقے سے بغیر کیمیکلز کی آمیزش اور رنگوں سے پاک گڑ تیار کیا جاتا ہے ، ان کارخانوں میں ایک مخصوص طریقے سے روایتی طور پر گڑ کے چاکے بنائے جاتے ہیں.
یہ بھی پڑھیے
جماعت اسلامی کا لاہور میں انوکھا احتجاج، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو آئینہ دکھا دیا
پاکستان کے معروف اداکار راشد محمود آن لائن فراڈ کا شکار ہو گئے
گنے کو کھیتوں سے کاٹ کر گڑ گانیوں میں لایا جاتا ہے جہاں اسٹور کرنے کے بعد گڑ تیاری کیلئے باقاعدہ عمل شروع ہو جاتا ہے.
پہلے صاف گنے کو ایک مشین میں پریس کیا جاتا ہے جہاں ان سے رس نکل کر ایک ڈیگی میں پائپ کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔
ڈیگی میں گنے کا رس فیلٹر ہونے کے بعد ایک دوسرے پائپ سے ایک بڑی کڑاہی میں ڈال دیا جاتا ہے ، جہاں اس کو بھر پور آگ کی شعلوں سے ہیٹ آپ کیا جاتا ہے۔
گڑ گانے کے ایک کاریگر نے نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بڑے کڑاہے میں تقریباً دس من گنے کا رس ڈالتے ہیں جس کو ایک گھنٹہ دس منٹ کیلئے مسلسل تیز آگ پر پکایا جاتا ہے ، اس کے بعد اس میں تھوڑا سے سفید سوڈا ڈالا جاتا ہے ، جس کی وجہ سے رس کی کثافت کڑاہے کی اوپری سطح پر آجاتی ہے۔ پھر اس کثافت کو فلٹر سے صاف کرلیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا دیسی گڑ کی تیاری میں کسی قسم کا کیمیکل ، رنگ اور مصالحے کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب گنے کی رس سے گھاڑا بن جاتا ہے تو اس کو ایک دوسرے کڑاہی میں ڈال کر اسکو تھوڑا ٹھنڈا کرنے کے بعد اس سے چھوٹے چھوٹے چاقیں بنائی جاتی ہیں ، یا پھر لوگ اس کو خاص آرڈر پر اسپیشل گڑ بنواتے ہیں۔ امیر لوگ گڑ میں بادام ، مونگ پھلی وغیرہ ڈلوا کو اسپیشل گڑ بنواتے ہیں۔
کاریگر کا مزید کہنا تھا کہ اس خالص گڑ کیلئے نہ صرف لوگ ڈائرک گڑ گانیوں میں گڑ لینے آتے ہیں بلکہ اس کو ملک کے دوسروں حصوں کے ساتھ ساتھ ، ملک سے باہر بھی سپلائی کرتے ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق خالص گڑ دفاعی نظام کو بہتر بنانے ، معدے کی گرمی کو دور کرنے اور موسمی زکام نزلہ کے خلاف مفید اور متعدد فائدوں سے بھری سوغات ہےہے۔ صحت کے ماہرین کے مطابق گڑ جسم سے نقصاندہ مواد کا اخراج کرتا ہے اور جسم کو گرم رکھنے کے ساتھ ساتھ جگر کو صاف رکھتا ہے.