خیبرپختونخوا میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری پر مشاورت کا عمل جاری

اے این پی نے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے سابق ڈی جی ایف آئی اے اور جے یو آئی (ف) نے سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد خان کا نام تجویز کیا ہے۔

خیبرپختونخوا (کے پی) میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لئے سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنماء غلام احمد بلور کی رہائش گاہ پر عشائیہ میں  پی ڈی ایم رہنماؤں کی بیٹھک ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ناراض سیاسی رہنماؤں نے ملک کوبحرانوں سے نکالنے کیلیے سرجوڑ لیے

ہم نے اعتماد کا ووٹ لے لیا اب شہباز شریف کی باری ہے، چوہدری پرویز الہیٰ

مشاورت کے عمل میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈیم ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی اکرم درانی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

عوامی نیشنل پارٹی نے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لئے سابق ڈی جی ایف آئی اے ظفر اللہ کا نام تجویز کر دیاہے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) نے نگران وزیر اعلیٰ کے لئے سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد خان کا نام تجویز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے کہا تھا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے ظفر اللہ خان نگران وزیر اعلیٰ کے لیے اے این پی کے امیدوار ہونگے۔ عمرزئی سے تعلق رکھنے والے ظفر اللہ خان سابق آئی جی موٹروے بھی رہ چکے ہیں ۔

ایمل ولی خان نے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں سے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے مشاورت جاری ہے خیبر پختون خوا اسمبلی میں اپوزیشن کے پارلیمانی قیادت کا اجلاس بھی عنقریب منعقد ہوگا۔

متعلقہ تحاریر