پی ٹی آئی پنجاب میں عام انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے عدالت پہنچ گئی
پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسمبلی کے تحلیل ہونے کے بعد گورنر کو آئین کے مطابق انتخابات کا اعلان کرنا ہوتا ہے تاہم بلیغ الرحمان اپنے حلف اور آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے پنجاب میں بروقت انتخابات کے شیڈول کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ درخواست میں گورنر پنجاب کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے ۔
پنجاب میں بروقت عام انتخابات کے انعقاد کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے لاہور ہائیکورٹ درخواست دائر کردی ہے جس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو فریق بنایا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ کے لیے اسپیکر کا گورنر کے نام خط
پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے فوری بعد گورنر نے الیکشن کا اعلان کرنا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت اسمبلی کی تحلیل کے بعد گورنر نے صوبے میں عام انتخابات کا اعلان کرنا ہوتا ہے تاہم 10 روز بعد بھی اعلان نہیں کیا گیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کی درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ صوبے میں عام انتخابات کی تاریخ دینے کے لیے گورنر بلیغ الرحمان کو فوری ہدایات جاری کرے۔
بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسمبلی کو تحلیل ہوئے دس روز گزر گئے ہیں مگر تاحال الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔
تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ گورنر پنجاب الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کررہے جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے جبکہ گورنر اپنے حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں ۔









