پی ٹی آئی حکومت کے تعینات کردہ لاء افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف حکومت کے تعینات کردہ 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے افسران کو عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا جبکہ نئے لاء افسران کو عدالتیں الاٹ کرنے کا روسٹر آج ہی جاری کیا جائے گا

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف حکومت کے تعینات کردہ 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔عدالتی حکم میں لاء افسران کو فوری عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیدیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف حکومت کے تعینات کردہ 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے افسران کو عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیے

گورنر پنجاب کی صوبے میں عام انتخابات سے راہ فرار کی کوششیں

جسٹس شاہد کریم نے لاءافسران کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چار دن سے عدالتوں میں کام نہیں ہورہا ہے ۔ کسی کو سائلین کا کوئی خیال نہیں ہے ۔

عدالتی حکم کے بعد پنجاب کی نگراں حکومت اور لاء افسران کا تنازع حل ہو گیا ، نگران حکومت نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔

ایڈوکیٹ جنرل نے نگران حکومت کے تعنیات کردہ 55 لا افسران کو عدالتیں الاٹ کر دیں، دوسری طرف نئے لا افسران کو عدالتیں الاٹ کرنے کا روسٹر آج ہی جاری کیا جائے گا ۔

 نگران کابینہ نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل کو کام کی اجازت دی ۔نوٹیفیکیشن کی کاپی رجسٹرار سپریم کورٹ اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھجوائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ نگران کابینہ کی منظوری سے سیکرٹری قانون نے پرانے لاء افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھاتاہم عدالت نے یہ تنازع حل کروادیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر