کراچی پولیس کی نااہلی کا بے مثال کارنامہ، شیر خوار بچے کو مفرور قرار دے دیا

کراچی کے جیکسن تھانے کے نااہل اہلکاروں نے بے مثال کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے 2 سالہ شیر خوار بچے پر جعل سازی کے ذریعے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے پیسے نکلوانے  کا مقدمہ درج کرکے اسے عدالت میں مفرور قرار دے دیا

کراچی پولیس نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیتے 2 سالہ معصوم بچے پر ایف آئی آر درج کرکے اسے مفرور قرار دیا۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بچے نے جعل سازی سے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے پیسے نکلوائیں ۔

کراچی پولیس حکام نے نااہلی کا بے مثال کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے2 سالہ شیر خوار بچے پر جعل سازی کے ذریعے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے پیسے نکلوانے  کا مقدمہ درج کرکے اسے عدالت میں مفرور قرار دے دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد پارک اجتماعی زیادتی کیس کی چشم دید گواہ پر بدترین تشدد

کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پولیس کی نا اہلی کا شکار بننے والے معصوم بچے کےوالد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پولیس میرے دو سالہ بچے کو گرفتار کرنے کے لیےگھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

بچے کے والد نے کہا کہ میرے شیر خوار بچے بچے پر جعلی فنگرپرنٹ کے ذریعے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے پیسے نکلوانےکا الزام لگایا ہے۔انہوں نے آئی جی سندھ  سے تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

عدالت میں والد کے ساتھ آیا بچہ خوف کے مارے زاروقطار رو رہا تھا۔ بچے کے وکیل نے بتایا کہ تفتیشی افسر نے پیسوں کی لالچ میں شیر خوار بچے کو ہی ملزم نامزد کردیا ہے جس پر  تفتیشی افسر کو 13 فروری کو طلب کر لیاگیا۔

وکیل لیاقت علی گبول نے کہا کہ بچے کی ضمانت کرنے آئے ہیں۔ بچے کے والد نے بتایا کہ دو بچوں پر جعلی فنگر پرنٹ کے ذریعے بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے نکلوانے کا الزام لگایا گیا ۔انہوں نے عدالت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت میں 3 سال کا بچہ ماں کیخلاف انوکھی شکایت لیکر تھانے پہنچ گیا

یاد رہے کہ جیکسن تھانہ پولیس نے ملزم شہریار نامی شخص کو بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے جعلی طریقے سے نکالنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔پولیس کے مطابق شہریار جعلی فنگر پرنٹ کے ذریعے کو پیسوں کی خرد برد کر رہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے گرفتاری کے بعد اپنے اہلخانہ کو بھی شریک جرم بتایا۔ بچے کے وکیل کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر نے پیسوں کیلئے شیر خوار بچے کو ہی ملزم نامزد کر دیا جبکہ ریمانڈ رپورٹ میں بچے کو بھی مفرور ملزم قرار دے دیا۔

متعلقہ تحاریر