لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر
لاہور کے شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہری کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا حکومتی اقدام چیلنج کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں شہری منیر احمد نے موقف اختیار کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی
حکومتی پالیسیز سے پنجاب میں ٹیکسٹائل صنعت مکمل طور پر بند ہوجائے گی، اپٹما
درخواست میں وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول 22 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 17 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، مٹی کا تیل 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل آئل 9 روپے 68 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا ہوگیا ہے۔









