تحریک لبیک کا حکومت کو 72 گھنٹے میں پیٹرول سستا کرنے کا الٹی میٹم

تحریک لبیک  کے امیر سعد حسین رضوی نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وفاقی حکومت نے 72 گھنٹوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کے لیے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ہے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  سربراہ ٹی ایل پی سعد حسین رضوی نے  حکومت کو 72 گھنٹے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے الٹی میٹم دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

معاشی بحران سے اسٹیل انڈسٹریز کے 80 لاکھ ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگ گئیں

تحریک لبیک کے امیر سعد حسین رضوی نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وفاقی حکومت نے 72 گھنٹوں میں اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا  تو پھر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رضوی نے کہا کہ حکومت کو اپنے وزیروں اور مشیروں کی فوج کو کم کرکے اپنے اخراجات  گھٹانے چاہیے  جبکہ سرکاری ملازمین کو مفت پیٹرول فوری طور پر بند کیا جائے۔

امیر ٹی ایل پی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزراء کو مفت دیا جانے والا پیٹرول بھی بند کیا جائے، اگر مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو ہم وہ کرے گے جس کیلئے ہم مشہور ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کو اس حد تک نچوڑا گیا ہے کہ وہ احتجاج کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ غریب آدمی میں اب اتنی سکت بھی نہیں ہے کہ وہ اپنا حق مانگ سکے ۔

تحریک لبیک کے امیر نے پارٹی رہنماؤں کوعوام و تاجر برادری سمیت ہر طبقے کے پاس جانا چاہیے اور انہیں بتانا چاہیے کہ ٹی ایل پی آپ کے ساتھ کھڑی ہے ۔

متعلقہ تحاریر