عمران خان کی گرفتاری حکومت کی خام خیالی ہے، پی ٹی آئی کارکنان کا عزم

زمان پارک جے باہر موجود دیگر کارکنوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری حکومت کی خام خیالی ہے یہ ممکن نہیں ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پی ٹی آئی کارکنان زمان پارک کے باہر موجود ہیں اس حوالے سے نیوز 360 نے خصوصی رپورٹ مرتب کی ہے۔

نیوز 360 سے بات کرتے ہوئے سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کی آڑ میں منی بجٹ پاس کیا ، حکومت کا یہ صرف مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بار بار گرفتاری کرنے کی کوششیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری کر دیا

سعدیہ سہیل کا کہنا تھا کہ امریکہ کا ایک وفد نیوکلیئر پاور پلانٹ دیکھنے کیلئے آیا اور یہاں پہلے 19 پھر 12 گاڑیاں آئیں ، پھر ملزمان کو گرفتار کرکے لے جانے والی وینز آگئیں۔ گرفتاری کا مکمل تماشا بنایا گیا اور دوسرے معاملے سے توجہ ہٹائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک بات سمجھ لے ، عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے ہم اپنی جان دیں دے گے مگر اپنے لیڈر پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

سعدیہ سہیل رانا نے مزید کہا کہ عمران خان کا گناہ کیا ہے؟ وہ سچا انسان ہے، وہ 22 کروڑ عوام کا سوچتے ہیں یہ اس کا واحد گناہ ہے جس کی وجہ سے یہ انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہے، عمران خان پر تمام مقدمات بے بنیاد ہے یہاں تو مجھ پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، عمران خان مسلم امہ کا لیڈر ہے یہ لوگ انہیں سیاست سے مائنس کرنا چاہتے ہیں ایسا ہو نہیں سکتا۔

زمان پارک کے باہر موجود لیڈی ایڈووکیٹ زنیب عمیر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر تمام کیسز بنائے گے ہیں جن کی کوئی بنیاد نہیں حکومت بکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ان کو عمران خان کی کرپشن کیس کوئی مل نہیں رہا ، اس لئے یہ کیسز بنائے گئے ہیں۔

زمان پارک جے باہر موجود دیگر کارکنوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری حکومت کی خام خیالی ہے یہ ممکن نہیں ہیں۔

متعلقہ تحاریر