رانا ثناء اللہ کے وارنٹ جاری؛ 7 مارچ تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

گجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے قابل ضمات وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ انہیں گرفتار کرکے 7 مارچ تک عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت نے گجرات پولیس کی رپورٹ بھی خارج کردی

گجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے پولیس کو حکم دیا ہے کہ انہیں گرفتار کرکے سات مارچ تک عدالت میں پیش کیا جائے۔

گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف درج مقدمے میں  گجرانولہ کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیے

رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کی ناکامی کا دعویٰ کردیا

گجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو سات مارچ تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔

گجرات پولیس نے رانا ثناءاللہ کے خلاف درج مقدمے کو خارج کرکے اخراج کی رپورٹ پیش کی تاہم عدالت کی جانب سے پولیس کی رپورٹ کو خارج کردیا  گیا ۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن، تفتیشی افسر اور متعلقہ ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے ہیں اور ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے ۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ قاف کے رہنما کی جانب سے گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں رانا ثناء کے خلاف جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کروایا گیا تھا ۔

گزشتہ سال 5 اگست کو شاہکاز اسلم کی مدعیت میں درج مقدمے میں چیف سیکرٹری اور ان کے اہلخانہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیاہے۔

شکایت کنندہ  کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ٹیلی چینل پر بیٹھ پر دھمکیاں دیں جس کا مقصد عدلیہ، انتظامیہ اور قوم میں خوف و ہراس پیدا کرنا تھا ۔

رانا ثنااللہ کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیانات کے ذریعے پولیس اہلکاروں کو خوفزدہ کرکے انہیں اپنے فرائض سے روکنا تھا ۔

متعلقہ تحاریر