پنجاب الیکشن؛ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور ہائیکورٹ میں منیر احمد نامی شخص نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کےتوسط  سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی و صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی ہے کہ عدالت تمام اداروں کو الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دے

لاہور ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ کے پنجاب میں انتخابات کروانے کےحکم پر عمل درآمد کےلئے متفرق درخواست دائر کردی گئیں جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ میں منیر احمد نامی شخص  نےاظہر صدیق ایڈووکیٹ کےتوسط  سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی و صوبائی حکومت ،چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب میں 30 اپریل کو عام انتخابات کا اعلان کردیا

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ سپرہم کورٹ کے فیصلے کےمطابق صدر مملکت نے پنجاب میں الیکشن کی 4 اپریل تاریخ مقرر کردی ہے ۔

منیر احمد نامی شخص نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے تمام اداروں بشمول نگران حکومت کو الیکشن کیلئے کمیشن کی معاونت کاحکم دے رکھا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں 10 اپریل کو چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب نے پیش ہوکر یقین دہانی کروائی تھی کہ صاف شفاف الیکشن کروانے کیلے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کےآرٹیکل 220کےتحت تمام ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کےپابند ہیں۔عدالت تمام اداروں کو الیکشن کمیشن کی معاونت کاحکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن سیکشن 57 کے تحت فوری طور الیکشن شیڈول کا اعلان کرے تاکہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں سکے ۔

 منیر احمد نامی شخص نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ عدالت تمام اداروں اور نگران حکومت کو الیکشن کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کاحکم دے۔

متعلقہ تحاریر