مریم نواز اور اعظم نذیر تارڑ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز اور اعظم نذیر تارڑ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔ درخواست گزار شاہد رانا نے کہا تھا کہ مریم نواز نے چھ موقعوں پر توہین عدالت کی ہے۔ عدالت مریم نواز کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرے

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور اعظم نذیر تارڑ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی ہے ۔ اس سے قبل عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار ایڈوکیٹ شاہد رانا کی درخواست  پر مریم نواز اور اعظم نذیر تارڑ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرمحفوط فیصلہ سنتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیے

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانتوں کی درخواستوں پر اعتراض لگادیا

جسٹس شجاعت علی خان نے ایڈوکیٹ شاہد رانا کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارنے کہا کہ یہ درخواست میں نے اپنی مشہوری کے لیے نہیں کی ہے ۔

درخواست گزار شاہد رانا نے کہا کہ مریم نواز نے چھ موقعوں پر توہین عدالت کی ہے ۔ عدالت مریم نواز کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرے ۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے سرگودھا میں تقریر کی اور یہ معاملہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں آتی ہے ۔ پاکستان کوئی بنانا ری پبلک نہیں ہے ۔

درخواست گزار وکیل نے کہا کہ کوئی بھی معاملہ ہو میں اسے سنجیدہ لیتا ہوں ۔ مجھے مشہوری کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ہمیں توہین عدالت کے قانون پر عملدرآمد کروانا ہوگا۔

متعلقہ تحاریر