مریم نواز کا پنجاب اسمبلی کے چار حلقوں سے انتخابات میں حصہ  لینے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایم ایل این ) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پی پی  149،173اور 158 لاہور جبکہ پی پی 63 گجرانوالہ  سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، مریم نواز نے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروادیئے

پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایم ایل این ) کی سینئر نائب  صدر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے چار صوبائی حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ۔

مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر اور مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پنجاب کے انتخابات کیلئے چار حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب اسمبلی کے انتخابات؛ نون لیگ اور پی ٹی آئی متحرک، کاغذات نامزدگی بھی جمع

مریم نواز نے پنجاب کے صوبائی حلقے لاہور پی پی 149، پی پی 173 اور پی پی 158  میں کاغذات نامزدگی  جمع کرائے، مریم نواز نے پی پی 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

پنجاب کے حلقے پی پی 149 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی ملک لیاقت اعوان ایڈوکیٹ اور کنول لیاقت ایڈوکیٹ نے جمع کروائے ہیں ۔

صوبائی اسمبلی کے حلقے 173 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی ان کے وکیل ایڈوکیٹ محمد اسماعیل نے جمع کروائے  جبکہ عدیل یونس تجویز کنندہ ہیں ۔

پنجاب اسمبلی کے مریم نواز کے تجویز کنندہ اور تائید کنندگان میں عدیل یونس، سعد الحسن، ایم شہباز بھٹی، عامر رضا، میاں مبشر عاشق سلہری، خرم مغل صاحب  شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر