سپریم کورٹ بار اور لاہور ہائیکورٹ بار نے پنجاب میں الیکشن کا التوا مسترد کردیا
الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین سے انحراف اور توہین عدالت کے مترادف قرار، وکلا تنظیموں کا معزز عدلیہ کے ساتھ ملکر آئین کے فرمودات اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کا عزم

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات اکتوبر تک ملتوی کرنے کےا قدام کو آئین سے انحراف اور توہین عدالت قرار دیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی ہے۔
سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے تمام آئینی اداروں سے آئین کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کل سپریم کورٹ میں پٹیشن جمع کرائی جائے گی، اسد عمر
آئی ایم ایف نے اسحاق ڈار کی وزارت خزانہ کے ایک اور جھوٹ کا پول کھول دیا
سیکریٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن مقتدر اختر شبیر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات اکتوبر تک ملتوی کرکے آئین منسوخ کردیا، الیکشن کمیشن کسی بھی صورت میں انتخابات کی تاریخ تبدیل نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح تھا کہ انتخابات 90 دنوں میں کرانے لازم ہیں۔
After Lahore Bar Association, Supreme Court Bar Association has declared that ECP has acted in blatant disregard of Constitution and order of Hon’ble Supreme Court. pic.twitter.com/3NeDmzsysi
— PTI (@PTIofficial) March 23, 2023
سپریم کورٹ بار کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی مینڈیٹ اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی، الیکشن کمیشن نے آئین وسپریم کورٹ کے فیصلےکی غلط تشریح کی، آئین کے تحت نگران حکومت بھی 90 دن سے زیادہ قائم نہیں رہ سکتی۔
سیکریٹری سپریم کورٹ بار کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کی آئین کی کھلی خلاف ورزی ملک میں انتشار پھیلائےگی، تمام آئینی ادارے آئین منسوخ نہ کرنے کے لیے جامع اقدامات کریں۔
Lahore Bar Association declared ECP’s decision as : act of constitutional deviation and contempt of clear direction from Hon’ble Supreme Court. pic.twitter.com/sElPfLOCxq
— PTI (@PTIofficial) March 23, 2023
دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد بار کی کابینہ کاہنگامی اجلاس منعقد کرکےمتفقہ طور پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کےفیصلے کو آئین اور انحراف اور توہین عدالت کے مترادف قرار دیا۔
سیکریٹری لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے وکلا برادری معزز عدلیہ کے ساتھ مل کر آئین کے فرمودات اور قانون کی بالادستی کو ہر قیمت پر برقرار رکھے گی۔









