لاہور: عمران خان کی دہشت گردی کے 3 مقدمات میں ضمانت منظور

یہ مینار پاکستان کا جلسہ فلاپ کرنا چاہتے ہیں، ہمارے 1600 ورکرز کو پکڑ لیا ہے،میری سب سے درخواست ہے نماز تراویح کے بعد مینار پاکستان پہنچیں، عمران خان کی پیشی پر گفتگو

لاہور کی  انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تین مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ مینار پاکستان کا جلسہ فلاپ کرنا چاہتے ہیں، ہمارے 1600 ورکرز کو پکڑ لیا ہے،میری سب سے درخواست ہے نماز تراویح کے بعد مینار پاکستان پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیے

اٹارنی جنرل کا استعفیٰ: شہزاد عطا الہیٰ نے حکومتی ڈھول کا پول کھول دیا

قمر جاوید باجوہ نے صحافی شاہد میتلا کے انٹرویو کی تردید کردی

عمران خان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں تین مقدمات درج ہیں جن میں  پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی موت، جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات ہیں جس میں انسداد دہشتگردی اور اعانت جرم کی دفعات ہیں۔

عمران خان کی ان مقدمات میں ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی اور انہیں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

عمران خان عبوری ضمانت کےلیے لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچے جہاں ان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں لیکن پولیس کی جانب سےگرفتاری کاخدشہ ہے،عدالت تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظورکرکے پولیس کوگرفتاری سے روکے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی استدعا قبول کرتے ہوئے  تینوں مقدمات میں 4 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔دریں اثنا عمران خان نے  پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  یہ مینار پاکستان کا جلسہ فلاپ کرنا چاہتے ہیں، ہمارے 1600 ورکرز کو پکڑ لیا ہے،میری سب سے درخواست ہے نماز تراویح کے بعد مینار پاکستان پہنچیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ آج اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،یہ ہر حربہ استعمال کررہے ہیں مگرعوام نکلیں گے اور جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

عمران خان نے کہاکہ جو قوم بڑی شان سے آزاد ہوئی تھی انہوں نے اسکی  آزادی ختم کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگ آٹے کی لائنوں میں مررہے ہیں،آج لوگوں کو بتائیں گے کہ انہیں کس طرح دلدل سے نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج پورا روڈ میپ دونگا لوگوں کو بتاؤں گا کہ کیا ہوا، یہ لوگوں پر اس طرح تشدد کررہے ہیں جیس یہ مقبوضہ کشمیر یا فلسطین ہو، مارے لوگ اغوا کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر