5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے کے عویض رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

رانا ثناء اللہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے جس نے اُن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے تھے۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے 

نابالغ بچوں کی گرفتاریاں؛ عمران خان کی شدید مذمت، اعلیٰ عدالتوں سے نوٹس کا مطالبہ

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم؛ اظہر مشوانی کی گمشدگی کے بعد کراچی سے بھی 2 لاپتہ

رانا ثناء اللہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے جس نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وکلاء نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا ، چونکہ رانا ثناء اللہ عدالت میں پیش ہو گئے ہیں اس لیے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں۔

اس پر معزز جج نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے انہیں 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ سماعت پر رانا ثناء اللہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف گوجرانوالہ کے تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں مبینہ طور پر ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اس کے چیف سیکریٹری پنجاب اور ان کے اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

متعلقہ تحاریر