توہین عدالت کیس میں مریم نواز کے خلاف دلائل طلب کرلیے گئے

لاہورکورٹ نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کو مہلت دے دی

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایل ایم این) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے  خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے ہیں۔

لاہورکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل کے لیے درخواست گزار کے وکیل کو مہلت دے دی۔

یہ  بھی پڑھیے

عمران خان کی سیکورٹی: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی رپورٹ طلب کرلی

لون لیگی رہنما مریم نواز کے خلاف توہین کی کاروائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے ۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میرا تعلق کسی سیاسی بنیاد سے نہیں ہے، وکیل نے کہا کہ یہ توہین عدالت کا وائرس بہت پھیل چکا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے وکیل کو کہا کہ ہم نے اس وائرس کو کنٹرول نہیں کرنا، ہم نے قانون کے مطابق کام کرنا ہے، قانون اس وائرس کو کنٹرول کرے گا۔

جسٹس علی باقر نجفی  نے کہا کہ یہ درخواست کیسے قابل سماعت ہے، درخواست کے مسترد ہونے پر اپیل دائر نہیں ہوتی، عدالت نے درخواست گزار وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ مقامی وکیل شاہد رانا نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف  اپیل دائر کر رکھی ہے، اپیل کنند کے مطابق مریم نواز نے میڈیا کانفرنس میں عدلیہ کی توہین کی۔

متعلقہ تحاریر