تحریک انصاف نے پنجاب میں تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹی فیکیشن کو لاہور ہائیکورٹ چیلنج کردیا

دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے تقرریوں اور تبادلوں کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے۔

پاکستان تحریک انصاف نے نگراں حکومت پنجاب کو تقرریوں و تبادلوں کے مکمل اختیارات دینے کے نوٹیفیکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق درخواست پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے جمع کرائی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، حکومت پنجاب اور دیگر اداروں کے اعلیٰ عہدیداران کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب حکومت کا آٹا تقسیم کے دوران جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے بڑا اعلان

پی ٹی آئی کی 22 افسران کی پنجاب میں تعیناتی رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک ہی نوٹیفیکیشن کے ذریعے الیکشن کمیشن نے نگران حکومت پنجاب کو تقرریوں اور تبادلوں کا مکمل اختیار دے دیاہے۔

فواد چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اقدام الیکشن ایکٹ اور ملکی قوانین اور عدالتی فیصلوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تقرریوں و تبادلوں کے لئے قانونی جواز ہونا آئینی اور قانونی تقاضا ہے۔ نگران حکومت پنجاب کو سیاسی مفادات کے لئے تقرریوں اور تبادلوں کے مکمل اختیارات دئیے گئے۔

دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے تقرریوں اور تبادلوں کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے۔

متعلقہ تحاریر