وزیرآباد حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر بھدر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

صوبہ پنجاب کے ضلع وزیرآباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ حملہ کیس کے مدعی سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) عامر بھدر اتوار کے روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

مرحوم ایس ایچ او عامر بھدر کیس کی تفتیش میں اہم شخصیت تھے اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے وقت ایس ایچ او سٹی تعینات تھے۔

یہ بھی پڑھیے 

چیف جسٹس ماسٹر آف روسٹرز نہیں، 6 رکنی بینچ غیر آئینی تھا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

جسٹس (ر) مارکنڈے نے جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹ کو عدالتی وقار کے خلاف قرار دے دیا

عامر بھدر کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں صبح کے وقت ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی ، ڈاکٹروں نے موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی ہے۔

مقتول اس وقت ایس ایچ او صدر وزیر آباد کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر 3 نومبر 2022 کو وزیر آباد میں حملہ ہوا تھا جس میں وہ زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ تحاریر