مریم نواز کی سعودیہ روانگی کی تیاریاں، نواز شریف بھی پہنچیں گے
نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ سعودی ایئر لائن سے آج رات جدہ روانہ ہونگی جبکہ نواز شریف بھی لدن سے سعودیہ پہنچ رہے ہیں، شریف فیملی رمضان کا آخڑی عشرہ مدینہ میں گزارے گی
پاکستان مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے لئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گی جبکہ ان کے والد اور لیگی قائد بھی لندن سے سعودیہ عرب پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مریم نواز آج رات سعودی آئیے لائن سے جدہ روانہ ہوں گی، وہ سعودی ائیر لائن کی فلائٹ نمبر 739 SV رات 2.30 پر جدہ روانہ ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیے
ارمینا خان کےمریم نواز پرطنز کے جواب میں لیگی ٹوئٹر ہینڈل کا قابل مذمت اقدام
لیگی نائب صدر مریم نواز سعودی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ کے لئے روانہ ہوں گی۔
مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدراعوان، بیٹے جنید صفدر، بیٹیاں مہرالنساء اور ماہ نور صفدر اور کچھ ملازمین بھی روانہ ہوں گے۔
مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے، مریم نواز سعودی عرب میں اپنے والد نواز شریف سے بھی ملاقات کرینگی۔
مریم نواز اور نواز شریف سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے، نواز شریف اور مریم نواز سعودی شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کرینگی، خاندانی ذرائع
خاندانی ذرائع. کے مطابق سابق وزیراعطم نواز شریف اور لیگی نائب صدرمریم نواز رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں گزاریں گی۔