راجہ ریاض کو بطور اپوزیشن لیڈر کام سے روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
جسٹس شاہد کریم نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے دلائل کی روشنی میں وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو بطور اپوزیشن لیڈر کام سے روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو کام سے روکنے کے لیے متفرق دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیے
مریم نواز کی سعودیہ روانگی کی تیاریاں، نواز شریف بھی پہنچیں گے
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے روبرو ایڈووکیٹ اظہر صدیق پیش ہوئے۔ اظہر صدیق کا موقف تھا کہ راجہ ریاض کی قومی اسمبلی میں تقریر نے سب کچھ عیاں کردیا ہے ، کہ راجہ ریاض کی تعیناتی بالکل غیرقانونی ہے۔
ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے یہ بھی نکتہ اٹھایا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں نگراں سیٹ اپ کے لیے راجہ ریاض سے مشاورت کی جائے گی۔ راجہ ریاض سے مشاورت کی صورت میں جانبدار نگراں سیٹ اپ لگائے جانے کا امکان ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے دائر درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ عدالت نے آئندہ ہفتے میں تمام فریقین سے تحریری وضاحت طلب کرلی ہے۔









