عثمان بزدار کے خلاف کرپشن انکوائریز کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف اینٹی کرپشن میں جاری انکوائریز کی تفصیلات لاہوئیکورٹ میں پیش کردی گئیں جبکہ عثمان بزدار کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے آج انٹی کرپشن عدالت میں پیش نہیں ہوئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی اینٹی کرپشن پنجاب کے ریڈار پر آگئے، ڈی جی انٹی کرپشن نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی۔
اینٹی کرپشن پنجاب میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف 10 انکوائریز کی رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
الیکشن کمیشن کا نگراں حکومت پنجاب کو تقرریاں و تبادلے کا اختیار دینا غیر آئینی؟
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروادی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کے خلاف ڈی جی خان ڈویژن میں 10 انکوائریز جاری ہیں۔
اینٹی کرپشن پنجاب کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف ڈی جی ڈویژن کے علاؤہ کہیں کوئی انکوائری نہیں ہے ۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما نے لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواستدائر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے خلاف انکوائریز کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی تھی۔
انٹی کرپشن نے عدالتی حکم پر انکوائریز کی تفصیلات لاہوئیکورٹ میں پیش کردی ہیں۔ اینٹی کرپشن نے عثمان بزدار کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کر دی۔
واضح سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج اینٹی کرپشن پنجاب کے دفتر میں پیش نہ ہوئے۔ حکام کے مطابق انہیں پیش ہونے کے لیے نوٹس بھجوایا گیا تھا۔
عثمان بزدار کے وکیل نے اینٹی کرپشن پنجاب میں پیش ہو کر ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ کورونا کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور حکومت میں ان پر کرپشن کے کئی الزامات عائد کیے گئے تھے۔