والدین کی لڑائی نے بیٹی کو باپ اور بیٹے کو ماں سے محروم کردیا، درد ناک وڈیو وائرل

ماں باپ میں علیحدگی کے بعد بچوں کی تحویل کا مقدمہ عدالت پہنچا تو لاہور ہائیکورٹ نے بیٹی کو ماں اور بیٹے کو باپ کے حوالے کردیا، عدالت سے روانگی پر بیٹی نے باپ اور بیٹے نے ماں کے نام کی دھائیاں دیکر آسمان سر پر اٹھالیا

میاں بیوی کے درمیان طلاق دونوں انسانوں ہی کو نہیں پورے خاندان کو بھی تقسیم کرکے رکھ دیتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ لاہور میں پیش آیا ہے جہاں والدین کی لڑائی نے بیٹی کو باپ اور بیٹے کو ماں سے محروم کردیا۔

پاکستانی معاشرے میں طلاق کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔شادی شدہ جوڑوں میں تیزی سے سرائیت کرتی مادیت پرستی اور عدم برداشت خاندانی نظام  کے تانے بانے کو ادھیڑ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن کا نگراں حکومت پنجاب کو تقرریاں و تبادلے کا اختیار دینا غیر آئینی؟

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج


والدین میں علیحدگی کے بعد بچوں کی تحویل کا مقدمہ لاہور ہائیکورٹ پہنچا تو عدالت نے  بیٹی کو ماں اور بیٹے کو باپ کے حوالے کردیا۔ والدین نے تو عدالت کا یہ فیصلہ بخوشی قبول کرلیالیکن بچے ایسا نہیں کرسکے۔

عدالت میں پیشی کے بعد ماں اپنی بیٹی اور باپ بیٹے کو لیکر عدالت سے روانہ ہونے لگا تو بچوں نے رو  روکر کہرام مچادیا۔بیٹی ابا ابا اور بیٹاماں ماں کرکے دہائیاں دیتا رہا ۔ افسوسناک واقعہ دیکھنے والا ہر شخص افسردہ ہوگیا۔واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے 2 لاکھ65ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

متعلقہ تحاریر