لاہور ہائیکورٹ کا شہباز گل کو بیرون ملک سفر سے روکنے پر سخت اظہار برہمی
لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب اور ڈی جی ایف آئی اے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ ملنے پر دونوں افسران کو طلب کیا جائے گا
لاہور ہائیکورٹ نےعدالتی حکم باوجود شہباز گل کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر آئی جی پنجاب اور ڈی جی ایف آئی اے کو احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں فل بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائی کورٹ نے شہباز گل کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فل بینچ نے شہباز گل کو ایک بار بیرون ملک سفر کی اجازت دی ہے تاہم عدالتی حکم کے باوجود شہباز گل کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں ملی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب اور ڈی جی ایف آئی اے کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر عدالتی حکم پر علمدار نہ ہوا تو 17 اپریل کو دونوں افسران زاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
یاد رہے کہ 29 مارچ کو لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں چار ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔
رواں ماہ کی 6 تاریخ کو تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو بیرون ملک جانے سے ایک بار پھر روک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل منگل کی رات لاہور ائیرپورٹ سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہورہے تھے ،شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث امیگریشن حکام نے روکا۔