لاہور ہائیکورٹ: اسلام آباد میں درج مقدمے میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور
ہم 18 اپریل کو اسلام آباد جارہے ہیں، متعلقہ عدالت میں سرینڈر کرنا چاہتے ہیں، وکیل عمران خان: عدالت نے 26 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی 26اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
عمران خان حفاظتی ضمانت کیلیے خود لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے
سپریم کورٹ کا گورنر اسٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈ جاری کرنیکا حکم
چیف جسٹس پاکستان سمیت آٹھ ججز پر پالیمنٹ پر حملے کا الزام عائد کردیا گیا
19مارچ کی تقریر پراسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت میں عمران خان کمرہ عدالت پہنچے تو جسٹس علی باقر نجفی اور عدالتی عملہ نماز جمعہ کے لیے چلاگیا۔
وقفےکے بعد سماعت شروع ہوئی توعمران خان کے وکیل سلمان صفدر نےعدالت کو بتایا کہ عمران خان پر ایک اور ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے ۔ جسٹس علی باقر نجفی کی ہدایت پر وکیل نے عمران خان پر درج مقدمے کی ایف آئی آر پڑھ کر سنائی ۔
جسٹس علی باقرنجفی نے استفسار کیا کہ کیا آپ متعلقہ عدالت میں پیش ہوکر ضمانت لینا چاہتے ہیں؟ وکیل عمران خان نے جواب دیا کہ ہم متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں، ہم 18 اپریل کو اسلام آباد جارہے ہیں، متعلقہ عدالت میں سرینڈر کرنا چاہتے ہیں۔
جسٹس علی باقر نجفی نے عمران خان کی 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ہدایت کی کہ اگلی تاریخ تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرلیں۔









