شوکت خانم کے نام ٹیکس نوٹس؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی سخت مذمت

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے عمران خان کی رہائش گاہ پر 2014 سے لگژری ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 36 لاکھ روپے ٹیکس نوٹس بھیج دیا، زمان پارک عمران خان کی والدہ شوکت خانم کے نام پر رجسٹرد ہے

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے تحریک انصاف کے سربراہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر ٹیکس نوٹس جاری کیا ہے، پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ٹیکس نوٹس کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 2014 سے مکان پر عائد لگژری ٹیکدس ادا نہیں کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان 7 روز کے اندر 36 لاکھ روپے لگژری واجب الادا ۔ٹیکس جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائیکورٹ: اسلام آباد میں درج مقدمے میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن 13 اپریل کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت نے پنجاب فنانس ایکٹ 2014 کے سیکشن 8 کے تحت کم از کم دو کنال  کے مکانات پر جولائی 2014 سے لگژری ٹیکس عائد کیا تھا۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی 2 رکنی ٹیم نے زمان پارک میں نوٹس وصول کروایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر الیکشن کمیشن پاکستان کو خط ارسال کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے بھیجے گئے ٹیکس نوٹس کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کیخلاف انتقامی کاروائیوں میں اتنے اندھے اور کم ظرف ہوچکے ہیں کہ شوکت خانم مرحومہ کی وفات کے 28 سال بعد بھی انکے نام کا لگژری ٹیکس نوٹس نکال دیا ہے۔

تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ صدیقی نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: یہ وہی گندا کھیل جو فاطمہ جناح کے ساتھ کھیلا گیا تھا کہ ان پر بانی یا بجلی کے بل لگا کر بھیجے گئے تھے ہینڈلرز باز آجاؤ یہ 1953 نہیں ہے۔

اظہر مشوانی بھی ٹیکس نوٹس بھی برہم ہوئے اور کہا کہ شوکت خانم صاحبہ کی وفات کے 28 سال ہو گئے ہیں اور آج ان کے نام کا ایکسائز کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ تحاریر