پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر بھکر پولیس کے حوالے کردیا، ملزم کے خلاف قتل اور دہشتگردی کے مقدمات درج ہیں

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کو دہشتگردی کے الزامات کے تحت درج مقدمے میں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھکر پولیس کو ہدایت کی کہ تین دن میں تفتیش مکمل کرکے ملزم علی امین گنڈا پور 18 اپریل بروز منگل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے
ضمانت قبل از گرفتاری کے باوجود علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کر لیا گیا
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی آڈیو لیک، پارٹی رہنما ؤں کو بے شرم کہہ ڈالا
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ محمد آصف نیاز نے ایک روز قبل گنڈا پور کا نام غیر قانونی اسلحہ کیس میں کلیئر کر دیا تھا تاہم اسے علاقہ مجسٹریٹ محمد وسیم نے تھانہ سرائے مہاجر کیس میں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں بھیج دیا تھا جس میں اقدام قتل کے الزامات بھی شامل ہیں۔ .
بھکر پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور خلاف تین مقدمات درج کیے ہیں جن میں ایک انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہے۔
علی امین گنڈا پور کو جمعہ کو اسلام آباد سے بھکر صدر تھانے منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے خلاف دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت تین مقدمات درج کیے گئے تھے۔









