عدالت کا علی ظفر کے دعوے پر گلوکارہ میشا شفیع کو آخری موقع

لاہور کی سیشن کورٹ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ علی  ظفر کے وکیل نے بتایا کہ چار سال سے میشا شفیع نے جرح نہیں مکمل کروائی، عدالت نے میشا شفیع کو جرح کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت دو مئی تک ملتوی کردی

لاہور کی سیشن کورٹ گلوکار نے علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ  کا تحریری حکم جاری کردیا جبکہ میشا شفیع ایک بار پھر جرح کے لیے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش نہ ہوسکی۔

لاہور کی سیشن کورٹ گلوکار نے علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ  کا تحریری حکم جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع کے وکیل کے کلرک نے بتایا کہ میشا شفیع جرح کے لیے موجود نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکار علی ظفر کی مداحوں کو والدین کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے پر علی ظفر کے وکیل نے اعتراض کیا، علی ظفر وکیل نے بتایا کہ میشا شفیع نے 2019 میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

عدالت کے حکم میں کہا گیا ہے کہ علی  ظفر کے وکیل نے بتایا کہ چار سال سے میشا شفیع نے جرح نہیں مکمل کروائی، علی ظفر کے وکیل نے استدعا کی کہ میشا شفیع کی جرح کو یقینی بنایا جائے، عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو جرح کا آخری موقع دیتے ہوئے عدالت مزید سماعت دو مئی تک ملتوی کردی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد خان بھٹی نے علی ظفر کے دعوی پر سماعت کی، میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات لگانے پر دعوی دائر کیا۔

متعلقہ تحاریر