پنجاب کے انتخابات: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو صوبائی اسمبلی کے ٹکٹس نہ دینے کا فیصلہ
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بڑے بڑے نام پنجاب انتخابات کی دوڑ میں حصہ نہیں لیں گے، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور حماد اظہر کو ٹکٹ نہیں ملے گا۔
پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، 80 فیصد نشستوں پر امیدوار فائنل کرلیے گئے، مرکزی رہنماؤں کو پنجاب کے ٹکٹس نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب کی ٹکٹوں کے حوالے سے حیران کن فیصلے کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو 1947 سے 2001 تک توشہ خانہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم
عید پر پولیس نے زمان پارک میں آپریشن کا منصوبہ بنا رکھا ہے، عمران خان کا الزام
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بڑے بڑے نام پنجاب انتخابات کی دوڑ میں حصہ نہیں لیں گے، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور حماد اظہر کو ٹکٹ نہیں ملے گا۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری اور حماد اظہر ، عمران خان کے ساتھ وفاق کا حصہ بنے گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مراد راس، شبیر گجر اور ظہیر عباس کھوکھر بھی ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
پارٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب کی 80 فیصد نشستوں کے ٹکٹ فائنل کر لیے ہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے کل ٹکٹوں کا حتمی اعلان متوقع ہے، الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ٹکٹ جمع کرانے کی تاریخ 19 اپریل ہے۔









