گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے مزید دو ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیئے

گورنر پنجاب نے شوگر فیکٹریز ترمیمی آرڈیننس 2023 اور صوبائی اسمبلی آف پنجاب سیکرٹریٹ سروسز (ترمیمی) آرڈیننس 2023 بھی جاری کیا ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے شوگر فیکٹریز (کنٹرول) (ترمیمی) آرڈیننس 2023 اور صوبائی اسمبلی آف پنجاب سیکرٹریٹ سروسز (ترمیمی) آرڈیننس 2023 جاری کر دیا۔

شوگر فیکٹریز (کنٹرول) (ترمیمی) آرڈیننس 2023، شوگر فیکٹریز (کنٹرول) ایکٹ 1950 میں ترمیم کر کے جاری کیا گیا ہے تاکہ اپیلوں اور اس سے متعلقہ معاملات کو جلد نمٹایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائی کورٹ کا 50 کروڑ سے کم مالیت کے نیب کیسز میں گرفتار ملزمان کی رہائی کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا

گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی آف پنجاب سیکرٹریٹ سروسز (ترمیمی) آرڈیننس 2023 بھی جاری کر دیا۔

صوبائی اسمبلی آف پنجاب سیکرٹریٹ سروسز ایکٹ 2019 میں کسی بھی حکم کے سلسلے میں قواعد کے تحت اپیل کی کوئی شق موجود نہیں تھی۔

مذکورہ ایکٹ میں ترمیم کے بعد ایسے کسی بھی حکم سے متاثر (aggrieved) ملازم کو، اس حکم کی اطلاع کے ساٹھ ( 60) دن کے اندر، اس کے خلاف اسپیکر یا گورنر پنجاب کے پاس اپیل کرنے کا حق ہو گا۔

اگر آرڈر اسپیکر کے علاوہ کسی اور اتھارٹی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے تو اس صورت میں متاثر ملازم اپیل اسپیکر جبکہ اگر آرڈر اسپیکر کی طرف سے جاری کیا گیا تو گورنر پنجاب کے پاس اپیل کر سکے گا۔

متعلقہ تحاریر